(جنید ریاض)سرکاری سکول میں زیر تعلیم خواجہ سراؤں کی بھی سنی گئی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ٹرانسجینڈر کیلئے10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا۔
لاہور میں ٹرانسجینڈر سکول میں خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے حکومت کا احسن فیصلہ،صرف سکول میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ ملے گا،5 ہزار روپے وظیفہ اور 5 ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جائے گا،خواجہ سراوں کو وظائف کے حصول کیلئے صرف 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی انٹری،بادل بھی برسیں گے،سلسلہ کب شروع ہوگا؟موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
ڈی ای او سکینڈری لاہورنیئر اقبال کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں ٹرانسجینڈرز کی کلاسز کا سلسلہ 1 سال سے جاری ہے،سکول میں ہفتے کے پہلے 3 روز کلاسز ہوتی ہیں،ماہر اساتذہ کی نگرانی میں خواجہ سراوں کو تعلیم دی جارہی ہے،خواجہ سراوں کیلئے مفت تدریس ، درسی کتب ،کھانا بھی دیا جارہا ہے، خواجہ سراوں کی رجسٹریشن کے فوری بعد وظائف کی رقم ملنا شروع ہوجاتی ہے،رجسٹرڈ طلباء کی تعداد زیادہ ہونے پر خواجہ سراوں کی تعلیم کیلئے سکول کی تعداد بڑھا دی جائیگی۔