عمران خان کے بھانجے کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے بھانجےحسان نیازی ایڈوکیٹ کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ۔
سانحہ 9 مئی میں گرفتار ملزم حسان نیازی نے جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ، حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ، جسٹس علی باقر نجفی حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر کل ابتدائی سماعت کریں گے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سال 2023ء میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے