(عبدالخالق ) پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ سے سابق وزیر خارجہ اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے مقابلے کیلئے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی )کے راشد محمود سومرو اور ناصر محمود سومرو نے نامزدگی فارم وصول کرلیے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو ،ان کے بھائی ناصر محمود سومرو اور چچا عطا اللہ سومرو نے قومی اسمبلی کی نشست لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 سے انتخابات میں حصہ لیں گے،صحبت علی کھڑو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بھانجے کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان