سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بڑی پریشانی حل

Dec 20, 2023 | 22:00:PM

(24 نیوز )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی صوابی کی جانب سے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھی اسد قیصر کی گرفتاری کا حکم نامہ واپس لے لیا  گیا ہے ،  سابق سپیکر اسد قیصر  کو 18 دن بعد  مردان جیل سے رہا  کر دیا گیا، واضح رہے کہ کل پشاور ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس نے ڈی سی صوابی کو 3ایم پی او کے تحت حکم نامہ واپس لینے کے احکامات دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بھانجے کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مزیدخبریں