بارش اور  برفباری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Dec 20, 2023 | 23:48:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں  میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان  ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخواہ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے    بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اور خطۂ پوٹھوہار میں موسم سرد  اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبہ کے دوسرے  کئی اضلاع بشمول بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند  چھائے رہنے کا امکان  بھی موجود ہے  جبکہ  خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پرکہرا پڑنے کے امکانات بھی واضح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن بعد پھر سے زلزلہ

صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی امید ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں کوئٹہ،ژوب،چمن اورپشین میں ہلکی پھلکی   بارش اور  برفباری کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے  صوبہ سندھ  کے موسم کے حوالے سے بھی مطلع کیا ہے کہ  کے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام یا رات میں سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ،دادو اور گردونواح میں ہلکی بارش بھی  ہو سکتی ہے، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں کی طرح     کشمیر    اورگلگت بلتستان میں بھی  موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں