بال ٹمپرنگ الزام: رضوان ،کلاسن میں جھڑپ

پروٹیز کے پاکستانی کھلاڑیوں پر سنگین الزام پر وکٹ کیپر کپتان بھی غصے میں آگئے

Dec 20, 2024 | 10:00:AM
بال ٹمپرنگ الزام: رضوان ،کلاسن میں جھڑپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میں سنگین الزام،رضوان اور کلاسن میں جھڑپ،گالم گلوچ،پروٹیز بیٹر نے وکٹیں اکھاڑ ماریں۔

 کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتا،سیریز اپنے نام کی۔ وہاں میچ کے دوران انتہائی خوفناک اور گھمیر لمحات دکھائی دئیے۔ پروٹیز کا ایک بیٹر آؤٹ ہوا تو اس نے غصے میں بیٹ وکٹوں پر دے مارا ۔آئی سی سی کی طرف سے جلدی بڑی سزا کا امکان ہے , قانون کے مطابق کرکٹ کے سامان اور ان چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی اننگ کے دوران ہنرک کلاسن اور پاکستانی کپتان محمد رضوان میں شدید جھڑپ دیکھنے میں آئی ۔ کلوز کیمروں اور مائیکرو فون پر نشر ہونے والی آوازوں سے محسوس ہوا کہ دونوں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی ۔پہل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے کی اور ان کا الزام تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کر رہے ہیں ۔اس کے بعد کیا تھا کہ محمد رضوان بھی غصے میں آگئے اور امپائر بھی درمیان میں آئے ۔ اس جھڑپ پر بھی آئی سی سی کی جانب سے کسی کارروائی کا امکان ہے۔