ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار،دُھندکا راج،موٹرویزبند
کراچی میں خنک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی،محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین، اقصیٰ شیخ)ملک کے اکثرعلاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہر اپڑنے کی بھی توقع ہے،پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ، قلات میں منفی 4 ، ژوب اور زیارت میں منفی 4 ، سبی میں 4 ، تربت میں 7،نوکنڈی اور چمن میں منفی 2، گوادر میں 11 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
دوسری جانب کراچی میں سردی کے ڈیرے برقرارہیں اورآج خنک موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی،گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،شمال مشرق کی سمت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ، فضل الرحمان آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی اٹھارویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 149 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔