ابھیشیک بچن اورایشوریاکے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

آرادھیاکے سکول فنکشن میں ابھیشیک،ایشوریااورامیتابھ نے ایک ساتھ شرکت کی

Dec 20, 2024 | 15:18:PM
ابھیشیک بچن اورایشوریاکے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اوراداکارہ ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا کے سکول فنکشن میں امیتابھ بچن کیساتھ شرکت کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک اورایشوریاکی بیٹی آرادھیا بچن "دھیروبھائی امبانی اسکول"میں زیر تعلیم ہیں، گزشتہ روز  آرادھیا کے سکول میں سالانہ ڈے کی تقریب میں ابھیشیک اورایشوریا سمیت دادا امیتابھ بچن نے ایک ساتھ شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوزمیں ابھیشیک،ایشوریا اور امیتابھ بچن کواپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، بعد ازاں تینوں ایک ساتھ سکول کے احاطے میں داخل ہوتے دیکھے گئے،اس موقع پر ایشوریا نے سیاہ رنگ کاسوٹ پہناہواتھا جبکہ ابھیشیک بھی بلیک hoody کے ساتھ بلیک جینز پہنے دکھائی دیئے۔

ایونٹ سے سامنے آنے والی تصاویر میں سے ایک میں ایشوریا کو اپنے سسرامیتابھ  بچن کو سنبھالے تو دوسری جانب ابھیشیک کو  ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،تاہم مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دونوں کی علیحدہ علیحدہ شرکت کے بعد سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں،ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں توان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یشمیرا جان نے شادی کے بعد شوبزچھوڑنے کااعلان کردیا

دوسری جانب ابھیشیک سے متعلق خبریں زیرِ گردش رہیں کہ وہ اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں جبکہ ایشوریا رائے سے ان کی علیحدگی ہو گئی ہے،تاہم نمرت کور دو ٹوک الفاظ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کی تردید کر چکی ہیں۔