ایک فلم سے70ملین ڈالر کمانے والی مہنگی ترین اداکارہ

سینڈرا بُلک نے فلم" گریویٹی"سے عالمی سطح پر 70 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے تھے

Dec 20, 2024 | 15:56:PM
ایک فلم سے70ملین ڈالر کمانے والی مہنگی ترین اداکارہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بُلک ہیرو سے دوگنازیادہ معاوضہ حاصل کر کے دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

معروف اداکارہ سینڈرا بُلک نے 2013 کی بلاک بسٹر فلم "گریویٹی"سے مجموعی طور پر 70 ملین ڈالر کمائے، رپورٹس کے مطابق سینڈرا بُلک کو اس سائنس فکشن تھرلر کے لیے 20 ملین ڈالر کا پیشگی معاوضہ دیا گیاتھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے منافع میں 15 فیصد حصہ لینے کا معاہدہ بھی کیا تھا جس سے انہیں اضافی 50 ملین ڈالر ملے، اس طرح وہ ایک فلم کا70 ملین ڈالر معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک بچن اورایشوریاکے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

بالی ووڈ میں کئی معروف اداکارائیں اس امتیازی سلوک پر آواز اُٹھا چکی ہیں کہ خواتین اداکارائوں کومردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ کیوں دیاجاتاہے۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ فلم "گریویٹی"نے عالمی سطح پر 730 ملین ڈالر سے زیادہ کابزنس کیاتھا جبکہ فلم میں سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی کو 35 ملین ڈالر معاوضہ ملا تھا جو سینڈرا کی کمائی کا نصف تھا۔