پیپلزپارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت،حقوق پر کوئی مصلحت نہیں ہوگی،بلاول بھٹو
پیپلز لیبر یونین کی کامیابی پورٹ قاسم کے محنت کشوں کی فتح ہے، سی بی اے یونین کی کامیابی پر اظہارتشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں سی بی اے یونین کے انتخاب میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز لیبر یونین کی کامیابی پورٹ قاسم کے محنت کشوں کی فتح ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر سید لعل حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری شیر محمد بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے پورٹ قاسم اتھارٹی سی بی اے میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی کے لیے کاوشوں پر پیپلز لیبر بیورو کو شاباش دی،انہوں نے پیپلز لیبر یونین کی کامیابی کے لیے پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی،فیاض شاہ اور اسلم سموں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آ جاتا ہے: پیر پگاڑا
چیئرمین پاکستان پیلپزپارٹی نے مزید کہاکہ یقین ہے کہ پیپلز لیبر یونین کے عہدیداران و کارکنان اب مزید جذبے اور عزم کے ساتھ محنت کریں گے،یقین ہے کہ پیپلز لیبر یونین کی نومنتخب قیادت پورٹ قاسم اتھارٹی کے مزدوروں کو طاقتور بنائے گی، پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے حقوق پر کوئی مصلحت نہیں ہوگی۔