(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک اداکارنے یہ کہہ کر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا کہ میں ان سے بڑی لگ رہی ہوں، جبکہ میں اس اداکار سے 5 یا 6 سال چھوٹی ہوں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سوناکشی نے کہا کہ بالی ووڈ میں خواتین کو مردوں پر ترجیح دی جاتی ہے لیکن ماضی میں ایک اداکار نے میرے ساتھ یہ کہہ کر فلم کرنے سے انکار کردیا تھا کہ میں ان سے بڑی لگ رہی ہوں،جبکہ سوناکشی نے اداکار کا نام لیے بغیر ان کی اس حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ’ میں خود کو اس لیے خوش قسمت سمجھتی ہوں کیوں کہ مجھے ایسے اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا پڑا، میں خود بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی‘۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا پر سوناکشی کو بڑی عمر کا کہہ کر فلم سے نکلوانے والے اداکار کیلئے رنبیر کپور کا نام لیا جارہا ہے،اگرچہ رنبیر کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی رنبیر نے جس اداکارہ کے ساتھ کام کیا اسکرین پر ان کی کیمسٹری اس اداکارہ کے ساتھ بہت اچھی ثابت ہوئی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں بھی یہ خبریں سامنے آچکی ہیں کہ رنبیر کپور نے عمر کی وجہ سے سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا خبروں کے مطابق یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم تھی جس کیلئے رنبیر نے سوناکشی کو بڑی عمر کا کہہ کر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ رنبیر کپور سوناکشی سے 5 سال بڑے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک فلم سے70ملین ڈالر کمانے والی مہنگی ترین اداکارہ