ودھو ونود چوپڑا نے'3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی' کے سیکوئلز کی تصدیق کردی

Dec 20, 2024 | 18:55:PM
ودھو ونود چوپڑا نے'3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی' کے سیکوئلز کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے اعلان کیا ہے کہ '3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی' کے سیکوئلز پر کام جاری ہے، جب کہ اپنی نئی فلم 'زیرو سے اسٹارٹ' کی تشہیر کے دوران ان منصوبوں پر دلچسپ معلومات فراہم کیں۔

ودھو ونود چوپڑا نے ایک انٹرویو میں بتایا  کہ میں '3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی ' کی کہانیاں لکھ رہا ہوں، اس کے ساتھ بچوں کے لیے ایک فلم بنانے کا ارادہ بھی ہے، جس کا عنوان ابھی طے نہیں ہوا، اس کے علاوہ، ایک ہارر کامیڈی فلم پر بھی کام ہو رہا ہے جو بہت دلچسپ ہے ہم 1-2 سال اسکرپٹ لکھنے پر لگائیں گے اور اس کے بعد فلم بنائیں گےاور کہا کہ ترجیح ہمیشہ معیاری سنیما پیش کرنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ "میں '3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی' کے 2-3 سیکوئلز پہلے بھی بنا سکتا تھا اور بہت پیسہ کما سکتا تھا لیکن اگر وہ اچھی فلمیں نہ ہوتیں تو میں ان کے بارے میں بات کرنے میں مزہ نہ لیتا۔

ودھو ونود چوپڑا کی نئی دستاویزی فلم 'زیرو سے اسٹارٹ' ان کی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم '12ویں فیل' کے پردے کے پیچھے کے لمحات پر مبنی ہے، یہ فلم گووا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پیش کی گئی اور 13 دسمبر کو ریلیز ہوئی۔

مزید پڑھیں: ابھیشیک بچن اورایشوریاکے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں