ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی سے منگنی کرلی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی کی منگنی کے حوالے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگنی کی افواہوں کے باوجود ٹیلر اور ان کے فٹبالر بوائے فرینڈ منگنی کرنے کے معاملے میں کوئی عجلت نہیں دکھا رہے۔
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو اپنے تعلقات میں اگلا قدم اٹھانے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور وہ اپنے رشتے کو وقت دینا چاہتے ہیں، گلوکارہ کے ایک قریبی دوست نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان دونوں کو منگنی قیاس آرائیاں مزاحیہ لگتی ہیں کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی ملاقات کے بعد سے وہ ہر روز منگنی کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کرسمس ٹریوس کیلسی کے ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنے اور ٹریوس کے اہلِ خانہ کے لیے ایک دعوت کا اہتمام بھی کریں گی۔
یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ٹریوس کیلسی کو اپنے خاندان کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ ٹیلر کو منگنی یا شادی کی باضابطہ پیشکش کریں کیونکہ مشہور شخصیات ہونے کی وجہ سے ان دونوں کی منگنی کی افواہیں مسلسل گردش میں رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ ٹیلر اور ان کے بوائے فرینڈ کی تصاویر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جہاں مداح ان کی جوڑی کو خوب سراہتے ہیں وہیں ان کی شادی کی خبر کیلئے پرجوش نظر آتے ہیں جبکہ حال ہی میں گلوکارہ سیلینا گومز نے بھی منگنی کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل جسٹن بیبر کے ساتھ تعلقات کیلئے مشہور تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک بچن اورایشوریاکے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں