جنوبی افریقا کافاسٹ بولر انجری کا شکار ہو گئے

Dec 20, 2024 | 20:59:PM
جنوبی افریقا کافاسٹ بولر انجری کا شکار ہو گئے
کیپشن: فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقا کے  فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقی کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی تھی، وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں شامل تھے۔دوسرے ون ڈے کیلئے بارٹمین کو جنوبی افریقی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور اب وہ انجری کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ سے بھی باہر ہوگئے۔کاربن بوش کو اوٹنیل بارٹمین کی جگہ جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نےمہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا