سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

Dec 20, 2024 | 21:01:PM

(24نیوز)سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سندھ میں فوتگی کوٹے پر مزید بھرتیاں نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال پنجاب حکومت بھی یہی فیصلہ کر چکی ہے جس کے تحت دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی، اس حوالے سے حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آ جاتا ہے: پیر پگاڑا

مزیدخبریں