پاکستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقی بلے باز مشکل میں پھنس گئے

Dec 20, 2024 | 21:24:PM
پاکستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقی بلے باز مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز اینرک کلاسن وکٹوں کو لات مارنے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے،میچ ریفری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز کے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق برائے پلیئر اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسیپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیا۔

یہ واقعہ جمعرات 19 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا،میزبان ٹیم کی جانب سے اینرک کلاسن  330 رنز کے تعاقب میں تن تنہا لڑتے رہے اور بالآخر 43 ویں اوور میں 97 رنز بنا کر آخری وکٹ بنے۔

سنچری سے3 رنز کم پر آؤٹ ہوجانے پر اینرک کلاسن نے غصے میں وکٹوں پر لات مار دی جس کے بعد میچ ریفری رچی رچرڈسن نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

واضح رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹمپرنگ الزام: رضوان ،کلاسن میں جھڑپ