کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص

Feb 20, 2025 | 00:47:AM
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص
کیپشن: تصویر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ فرانسس کے گردے میں نمونیا پایا گیا ہے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس ہوش میں ہیں اور انہوں نے آج صبح ناشتہ بھی کیا ہے۔

ویٹیکن حکام کا کہنا ہے کہ پوپ کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج سے پوپ کی حالت میں معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب آج اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی ہسپتال میں پوپ فرانسس کی عیادت کی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے  بات کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ پوپ فرانسس ہشاش بشاش تھے۔

خیال رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر 14 فروری سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال