(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئی۔
بھارت کے خلاف میچ میں ناکامی پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی، قومی ٹیم کیلئے یہ میچ کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔
پاکستان ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گی جبکہ جمعہ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کی جگہ امام الحق قومی سکواڈ میں شامل،آئی سی سی نے منظوری دیدی