تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنادی

Feb 20, 2025 | 19:56:PM
تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنادی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات  ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تا ہم شمال / مشرقی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

جمعہ کے روز موسم کے حوالے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدیدسرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرلی، پاکستان کو بھاری جرمانہ عائد

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں نارو وال ، سیالکوٹ، جہلم، لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔

ادھربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہونگے؟نوٹیفکیشن جاری

جمعرات کے روز سب سے زیادہ اسلام آباد (گولڑہ 70، بوکرہ 43، سٹی 32، ائیرپورٹ 11،سید پور 10) ، نارو وال 48، گوجرانوالہ47، شیخوپورہ 45، سیالکوٹ (سٹی 36ائیرپورٹ28 ) ، اٹک 32، راولپنڈی (چکلالہ 29، کچہری 22،شمس آباد 26)، چکوال 28،، حافظ آباد27، جہلم 25،فیصل آباد 24، مری 23، گجرات 21،لاہور (ائیرپورٹ،سٹی 22) ، قصور 19، جھنگ، 17، منگلا16، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ 08 ، بہاولنگر 06، ڈی جی خان ، سرگودھا، نور پور تھل، کوٹ ادو ،ساہیوال، 03، بہاولپور (ائیرپورٹ) 02، رحیم یار خان01 ، خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 56،زیریں 35)،چیراٹ 46، باچا خان ائیرپورٹ 38، پشاور (ائیرپورٹ ، سٹی 35 ) ، میر خانی 33،مالم جبہ 32، تخت بائی 29، کاکول 26، دروش23، سیدو شریف 21، بالاکوٹ ، پٹن 10، بنوں ، چترال، کالام 04، ڈی آئی خان 03، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ 28، مظفرآباد(ائیرپورٹ 27،سٹی 26)، گڑھی دوپٹہ 27، بلوچستان: کوئٹہ ( سمنگلی05)، ژوب 03 اورگلگت بلتستان:گوپس میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔برف باری (انچ): مالم جبہ 08، مری میں 03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08، پاڑاچنارمنفی 04، بگروٹ، گوپس منفی 03، استور، کالام، مالم جبہ اور زیارت میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر سستا ہو گیا