زرمبادلہ کے زخائر میں بڑا اضافہ ،15 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)ملکی معیشت سے متعلق ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہواہے جس سے ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق زرمبادلہ کے زخائر میں 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سٹیٹ بینک کے زخائر 3.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے زخائر 5 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی زخائر 8کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے زخائر 15 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے
ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے پا س 2ماہ کے برابر درآمدی بل کے زخائر موجودہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد ، مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی