سری لنکا ٹور سے قبل قائم مقام آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کی کہنی زخمی

Jan 20, 2025 | 10:47:AM
سری لنکا ٹور سے قبل قائم مقام آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کی کہنی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیو سمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے،بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے جیولین تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر ٹریوس ہیڈ کے پہلی بار ٹیسٹ میں کپتانی کرنے کا امکان روشن ہو جائے گا۔