کورونا اور انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، سندھ کے ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری

Jan 20, 2025 | 11:50:AM
 کورونا اور انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، سندھ کے ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمۂ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز پر ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما میں کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں،محکمۂ صحت سندھ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بر وقت رپورٹنگ یقینی بنائیں، صحت کے مراکز میں پی پی ای اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:شکار پور میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مضبوط کریں، عوامی آگاہی مہم شروع کریں، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے پر زور دیں،محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کی علامات سے متعلق بروقت طبی امداد کی اہمیت پر معلومات فراہم کریں، ان کے کیسز، اقدامات اور مسائل کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائیں۔

صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔