شکار پور میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالجبار ابڑو،عاجز جمالی)سندھ کے شہر شکارپور کے رستم تھانے کی حدود میں سابق ایم پی اے سردار غالب حسین ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ سردار غالب حسین ڈومکی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے وزیر سردار غالب حسین ڈومکی سکھر سے تعزیت کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ اپنے گھر بخشا پور جارہے تھے کہ رستم تھانے کی حدود میں 6 سے زائد نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سردار غالب حسین ڈومکی کے 2 سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سردار غالب حسین ڈومکی اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں، جن کو سکھر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار غالب حسین ڈومکی کے گارڈز کی فائرنگ سے بھی ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں،جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔سابق ایم پی اے غوث بخش خان مہر نے سابق ایم پی اے سردار غالب ڈومکی سے ہسپتال میں عیادت کی۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق ایم پی اے میر غالب حسین ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کی،بلاول بھٹو زرداری نے فائرنگ میں میر غالب حسین ڈومکی کے محفوظ رہنے پر اظہارتشکر اور دو محافظوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے معاملات کی تفصیلات طلب کرلیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے میر غالب حسین ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے خواہشمند نوجوانوں کی بڑی مشکل حل، حکومت بلاسود قرضوں کا پروگرام متعارف کرا دیا