چیمپئنز ٹرافی، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

Jan 20, 2025 | 13:50:PM
چیمپئنز ٹرافی، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر نیشنل بینک سٹیڈیم  کراچی کی تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے کام پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، وسیم اکرم اور ماجد خان انکلوژر پر بھی ڈیجیٹل سکرین آویزاں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا ٹور سے قبل قائم مقام آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کی کہنی زخمی

انہوں نے کہا کہ نئی تعمیر ہونے والی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈرسینگ روم ہوگا،عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہونگے،جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چئیر لگائی جاری ہیں،سٹیڈیم کے چاروں اطراف نئی ایل ای ڈی لائٹ لگائی جائیں گی۔

بعد ازاں پی سی بی کی طرف سے صحافیوں کو سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کا دورہ کرایا گیا۔