چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئےآئی سی سی آفیشلز نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی آفیشلز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، وفد نے گراونڈ کے ساتھ پی سی بی دفاتر اور کھلاڑیوں کے بلاک کا بھی معائنہ کیا،پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد احمد قاضی نے آئی سی سی حکام کو اپ گریڈیشن پر بریفینگ دی۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
جواد احمد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن کا کام تیس جنوری تک مکمل ہوجائے گا،آئی سی سی وفد نے اپ گریڈیشن کے کام پر اطمینان کا اظہارکیا،آئی سی سی حکام میں جنرل مینجر کرکٹ افئیرز آئی سی سی وسیم خان بھی شامل تھے،آئی سی سی کی ایونٹ اور لاجسٹک کے عون زیدی اور سارہ ایڈگر بھی موجود تھے۔