اسٹیج سے سیدھا جیل جاؤں گا، بوہیمیا کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پرکیوں بھڑک اُٹھے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔
سوشل میڈیا پربوہیمیاکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بوہیمیا اسٹیج پر آتے ہی کہتے ہیں کہ میں پچھلے 5 گھنٹے سے بیک اسٹیج پربیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے۔
گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا "میں اس کنسرٹ اوراس کی انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کیلیے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے اسٹیج پر بکواس چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نفیس کوبولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
بوہیمیا نے آخر میں اس جملے کے ساتھ اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا کہ میں پون گھنٹے کی پرفارمنس پلان کر کے آیا تھا ان لوگوں کیلئے،اب تو اسٹیج سے ہی سیدھا جیل جاؤں گا۔