(24نیوز) پاکستانی کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کا انعام مل گیا، ٹیم مینجمنٹ نے کرکٹرز کو آرام کیلئے آزاد کردیا۔
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کیلئے آزاد کردیا،رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں و آفیشلز کو 2دن تک آرام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے قریبی شہروں میں رہنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دو دن کا آرام دے دیا گیا، 6 کھلاڑی و آفیشلز دو دن آرام کے بعد دوبارہ ملتان جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، ابرار احمد اور امام الحق کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ٹیم آفیشلز میں اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم، انالسٹ طلحہ اور اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمن کو چھٹی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی و آفیشلز کل دوبارہ ملتان میں رپورٹ کرینگے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ