’بارود کے بدلے پھول‘حماس کا اسرائیل خواتین سے اعلیٰ حسن سلوک

Jan 20, 2025 | 18:54:PM
’بارود کے بدلے پھول‘حماس کا اسرائیل خواتین سے اعلیٰ حسن سلوک
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں جنگ معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا،فلسًطین کے مزاحمتی تنظیم حماس نے تین اسرائیلی قیدی خواتین کو رہا کردیا ،قیدی خواتین کو تحفے دے کر رہا کیا گیا ۔
عالمی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں قیدیوں کی رہائی اور ان کا تبادلہ ہوا، اسرائیلی شہری رہائی کے بعد اپنے پیاروں سے ملے تو وہاں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
حماس نے تین اسرائیلی خواتین کو باعزت طریقے سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ اسرائیلی خواتین کو گریجویشن اسناد، عرب زبان کا سرٹیفکیٹ، فلسطین کا نقشہ اور قید کے دوران تصاویر تحفے کے طور پر دی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد حماس کی پولیس غزہ سمیت مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے لگی۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر بھی معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیا جائے۔ اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ غزہ پر قبضے کی کوششوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنل، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ معاہدے کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دے دیا اور کہا کہ بائیڈن انتظامیہ جو کام چار سال میں نہیں کرپائی، وہ انہوں نے تین ماہ میں کر دیا۔ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی طرف پہلا قدم ہے۔


کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔ فریقین کو خراج تحسین پیش کیا۔پوپ فرانسس نے تمام فریقین غزہ معاہدے کا احترام کرنے کیلئے زور دیا،انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی سیاسی حکام جلد دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے ۔