(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باگیری نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باگیری کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیوآمد پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کاپرتپاک استقبال کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے میجر جنرل محمد باگیری کو گارڈ آف آنر پیش کیا،میجر جنرل محمد باگیری نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد باگیری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی تقریب حلف برداری،وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے