مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے دوسری زندگی ملی،ٹرمپ کاسرحدوں پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان

Jan 20, 2025 | 22:24:PM
مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے دوسری زندگی ملی،ٹرمپ کاسرحدوں پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے  کہا کہ میری پالیسی امریکہ فرسٹ ہوگی،امریکہ کو مزید طاقتور بنائیں گے،ٹرمپ نےجنوبی سرحد پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے دوسری زندگی ملی۔ 

 واشنگٹن  میں خطاب کے دوران نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  کہنا تھا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہوگیا،اب کی بار  امریکا کو مزید طاقتور بنائیں گے،اب امریکا ترقی کرے گا اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا،امریکا بہت جلد مضبوط ، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب بنے گا، انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے،میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضوط ہو ،ٹرمپ نے نائب صدر وینس ، اسپیکر جانسن ، سابق صدور کو مخاطب کیا۔ 
 ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں۔ 

  انہوں نے کہا کہ امریکا کے برے دن ختم ہوگئے، پنسلوینا میں میری جان لینے کی کوشش کی گئی،مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے زندگی ملی ،میں ااور میری انتطامیہ ملک کی سرحدوں کا تحفط یقینی بنائیں گے،8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں ہوا،ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا کو پھر سے عظیم بناوں گا،آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امریکا کو عظیم تر بنانے کیلئے زندگی ملی جبکہ 20 جنوری 2025 کو آزادی کا دن قرار دیدیا،ڈونلڈ ٹرمپ  نے خطاب میں جنوبی سرحد پر ایمرجنسی لگانے کا اعلان بھی کیا۔ 
نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں  کا شکریہ میں نے ان کے مسائل سنے ہیں،آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا،میری میکسیکو پالیسی جاری رہے گی،ٹرمپ نے تمام کارٹلز کو غیرملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو حملوں اور خطرات سے بچانا میری ذمہ داری ہے،امریکا میں مہنگائی کی لہر کو روکیں گے،آج سے امریکا کا زوال ختم ہوگیا،ہم لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو واپس بھجیں گے۔ 

 ڈونڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف امریکی فوج کو استعمال کریں گے، اپنی کابینہ کو ہداہت دوں گا، ہر صورت میں مہنگائی پر قابو کرے،امریکا کو مینوفیکچرنگ کا ملک بنائیں گے،امریکا سے دنیا بھر کو توانائی برآمد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نےدرآمدی اشیا پر ٹیکس لگانے کا اعلان  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنے میں لگ جاوں گا،میں تمام حکومتی سنسر شپ ختم کرنے کا حکم دوں گا،امریکا ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفکچرنگ ملک  بنے گا،امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا ۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نےتمام پابندیاں ہٹا کر آزادی اظہار کی پالیسی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہریوں میں قانون کی بالا دستی لائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے دشمنوں کو شکست دیں گے،ہم ایک میرٹ والی سوسائٹی بنائیں گے،امریکا میں آزاد اظہار  رائے کی مکمل آزادی بحال کروں گا،ان کا کہنا تھا کہ چین پاناما کینال کو استعمال کررہا ہے،کسی کو پاناما کینال استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے ہیں،ڈرل بے بی ڈرل کے نام سے توانائی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان بھی کیا ،ان کا کہنا تھا کہ امریکا ناممکن کو سب سے بہتر ممکن بناتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مریخ پر خلائی مشن اور خلا نوردوں کو بھجیں گے،دنیا میں تمام جنگیں رکواؤں گا،امریکا آج کے بعد سے کبھی ناکام نہیں ہوگا،ہم اپنے ملک اور آئین کو فراموش نہیں کریں گے۔
  یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا