اداکار نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ ٹائیگر شیروف نے اہم انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ٹائیگرو شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو بھارتی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بنتے۔
بھارتی اداکار جیکی شیروف کے بیٹے اور سال 2014ء میں فلم ’ہیروپتی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والے ٹائیگر شروف نے کہنا ہے کہ کھیل ان کی زندگی کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جب وہ شوٹنگ نہیں کرتے تو وہ فٹبال کھیلتے ہیں، وہ تعلیمی میدان میں اچھے نہیں تھے لیکن کھیلوں میں بہت محنت کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو چست و تندرست رکھنے کیلئے بہت احتیاط کرتے ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے وہ جم میں ورزش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سحر خان کو بھارت سے شادی کی آفر، اداکارہ کے جواب نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
واضح رہے کہ ٹائیگر شیروف حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے جو باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔