مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں ، مہوش حیات

Jul 20, 2024 | 11:20:AM
مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں ، مہوش حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے خواتین سے متعلق نیا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی سوچ کا اظہار کردیا۔

36 سالہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر، نجی زندگی اور کام کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں،اس مرتبہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں، میرے خیال میں خواتین زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔

 
اپنے اس پیغام کے ساتھ اداکارہ نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی،مہوش حیات کے پیغام اور ان کی تصویر  مداحوں کو بے حد پسند آئی جس پر وہ دلچسپ اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا سے شادی؟ کرکٹر محمد شامی کا جواب آگیا