ارجن کپور کی بڑی چھلانگ، ریسنگ ٹیم کے مالک بن گئے

Jul 20, 2024 | 12:05:PM
ارجن کپور کی بڑی چھلانگ، ریسنگ ٹیم کے مالک بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف کھلاڑی سورو گنگولی کے ہمراہ انڈین ریسنگ فیسٹیول  میں کولکتہ ٹیم کی لانچنگ سیریمنی میں شرکت کے بعد بھارتی اداکار  ارجن کپور نے ریسنگ فیسٹیول سے اپنی ٹیم " اسپیڈ ڈیمنز دہلی"  کی فرنچائز کے مالک ہونے کا اعلان کردیا۔

" انڈین ریسنگ فیسٹیول "بھارت کے موٹرسپورٹ کیلنڈر کا ایک پریمیئر ایونٹ ہےجو سال 2024 کے اپنے حالیہ سیزن کی تیاری کے ساتھ شروع ہونے کے اختتامی مراحل میں ہے۔

بھارتی اداکار  ارجن کپور  اپنے ریسنگ کے شوق کے ساتھ انڈین ریسنگ فیسٹیول کے آئندہ سیزن میں دہلی فرنچائز " اسپیڈ ڈیمنز دہلی" کے  مالک کے طور پر موٹرسپورٹ کے میدان میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار ارجن کپور نے اسپیڈ ڈیمنز دہلی کی ٹیم میں اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ  دہلی اور این سی آر کے علاقے میں موٹر ریسنگ کو فروغ دینے کے اپنے مشن کا اعادہ کیا ہے۔

ریسنگ پروموشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اکھلیش ریڈی نے اداکار  کیجانب سے "انڈین ریسنگ فیسٹیول" میں شمولیت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ" ارجن کپور کی موجودگی کے ساتھ انڈین ریسنگ فیسٹیول میں اسپیڈ ڈیمنز دہلی فرنچائز ایک اہم کردار ادا کرے گی"۔ 

یہ بھی پڑھیں:کن لوگوں کو سولر پینل نہیں ملے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ "موٹر اسپورٹس کے لیے ارجن کپور کا ذاتی جذبہ نہ صرف ہمارے مقصد کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے بلکہ اس سپورٹ کو  بڑھانے کے لیے ایک طاقتور سپورٹ کے طور پر بھی کام کرے گا"۔ 

اکھلیش ریڈی  نے مزید کہا کہ " ارجن کی شمولیت شائقین میں اس کھیل کے حوالے سے  جوش و خروش اور مشغولیت کی ایک نئی لہر لائے گی اور ملک بھر میں موٹرسپورٹ کے شوقین افراد کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو موہ لینے اور متاثر کرنے میں ہماری مدد کرے گی"۔

واضح رہے کہ اداکار ارجن کپور نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ریس دیکھنے آئیں اور ریسنگ میں حصہ لینے والے ڈرائیورز  کی حوصلہ افزائی کریں۔