پاکستانی فٹبالر محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ

Jul 20, 2024 | 19:03:PM
پاکستانی فٹبالر محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فٹبالر اور پاکستان فٹبال لیگ کے نمایاں کھلاڑی محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ ہو گیا۔

قومی فٹبال ٹیم کے لیفٹ بیک محمد فضل نے ’سربیئن سپر لیگا‘ کلب ’آئی ایم ٹی بیلگریڈ‘ سے معاہدہ کرلیا، محمد فضل کا سوئیڈش تھرڈ ڈویژن کلب نورڈک یونائیٹڈ سے آئی ایم ٹی ٹرانسفر مکمل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا سے شادی؟ کرکٹر محمد شامی کا جواب آگیا

یاد رہے کہ محمد فضل نے سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر میں پاکستان سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ ماضی میں ڈنمارک انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔