حرامانی کو کس کس نے شادی پر نہیں بلایا؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

Jul 20, 2024 | 19:16:PM
حرامانی کو کس کس نے شادی پر نہیں بلایا؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ مجھے شادی پر کوئی نہیں بلاتا لیکن  میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر سب کو بلاؤں گی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران حرا مانی نے میزبان میرا سیٹھی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا یہاں تک کہ آپ نے بھی نہیں بلایا، حرا مانی کے شکوے پر میرا سیٹھی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی پر واٹس ایپ پر دوستوں کو  دعوت نامے بھیجے تھے، وقت کم تھا اس لیے یہ دعوت نامے ایک ہی دن میں  بھیجے گئے  اور جن لوگوں کے نمبر میری لسٹ میں موجود تھے میں نے انھیں دعوت نامہ بھیج دیا اور آپ رہ گئیں جس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

میزبان میرا سیٹھی کی وضاحت پر حرا مانی نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں اگر آپ نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں آپ سمیت سب کو بلاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ظہیر اور میں ایک جیسے ، مذہب کو لے کر کبھی بحث نہیں کی ، اداکارہ سوناکشی سنہا

حرامانی نے مزید کہا کہ سجل علی، سارہ علی خان، اقرا عزیز اور میرا سیٹھی نے بھی شادی پر نہیں بلایا  لیکن مجھے نہیں پتہ کہ مجھے شادی پر کیوں نہیں بلا تے شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔