فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا منفرد اعزاز، اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی 4 سب سپیشیلٹیز کے پروگرامز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا، ملک کی سب سے پہلی یونیورسٹی بن گئی جس میں اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی 4 سب سپیشیلٹیز کے پروگرامز منظور ہو گئے۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی ایس پی اور یونیورسٹی کی جانب سے اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی 4 سب سپیشیلٹیز (فیٹل میٹرنل میڈیسن، ریپروڈکٹیو اینڈوکرائنولوجی، یوروگائناکالوجی، اور گائناکولوجیکل آنکولوجی) کی منظوری کو سراہا گیا اور اکیڈمک کونسل کی جانب سے یونیورسٹی پروگرامز کی بھی اصولی طور پر منظور دی گئی۔ اس طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی یہ اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔ اس کا کریڈٹ شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر عائشہ ملک اور ان کی ٹیم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کو جاتا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے آج پرنسپل پروفیسر نورین اکمل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب میں ان کو ادارے کی طرف سے اس منفرد اعزاز کے حاصل کرنے پر مبارکباد دی، اکیڈمک کونسل میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی پرنسپل اور ڈیپارٹمنٹ آف اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی ہیڈ، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس پُر وقار تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن/ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر عبدالحمید، پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانہ، اکیڈمک کونسل کے ممبران پروفیسر تسنیم عامر، پروفیسر مریم ملک، ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اکیڈمک کونسل کے ممبران نے پروفیسر نورین اکمل کے حوالے سے نیک تمناؤں، دعاؤں، اور اپنے یادگار لمحات اور خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اکیڈمک کونسل کے ممبران کا کہنا تھا کہ چار سب اسپیشیلٹیز کی منظور میں پروفیسر نورین اکمل اور ان کی ٹیم پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر شمیلا اعجاز منیر، اور پروفیسر آمنہ یوسف کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر نورین اکمل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بطور پرنسپل/ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن/ہیڈ آف اوبسٹیڑکس اینڈ گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ/چیف ہاسٹل وارڈن اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پروفیسر نورین اکمل کے لیے نیک خواہشات اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی دعا دی۔
پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل نے تمام فیکلٹی اور معزز مہمانوں بالخصوص وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ 43 سال سے زائد عرصے سے تعلق ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس ادارے کی خدمات کرنے کا موقع ملا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل کی دور اندیش قیادت میں کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے تمام فیکلٹی، معزز مہمانان گرامی اور وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کو فیکلٹی کی جانب سے تحائف، پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی کورس حیدرآباد کے ٹیسٹ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
چار سب اسپیشیلٹیز کی منظوری کے موقع پر شعبہ ریپروڈکٹیو اینڈوکرائنولوجی اینڈ انفرٹیلیٹی (Reproductive Endocrinology and Infertility) کی جانب سے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ریپروڈکٹیو اینڈوکرائنولوجی اینڈ انفرٹیلیٹی (Reproductive Endocrinology and Infertility) کے معروف کنسلٹنٹ پروفیسر سبط حسن نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے شعبہ گائنی کی نامور شخصیات ڈاکٹر عظمی حسین، ڈاکٹر کرن خورشید، ڈاکٹر سائمہ اقبال، ڈاکٹر مہر النسا، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر ماہ لکہ، ڈاکٹر نیلوفر مصطفی، ڈاکٹر فریحہ فاروق، ڈاکٹر شمائلہ حنیف، اور سینئر اساتذہ بشمول پروفیسر احمد وسیم یوسف نے بھی شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے آنے والے گیسٹ سپیکر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔