کڑاکے کی گرمی، شدید حبس یا گرج چمک کے ساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور شدید حبس جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوب مشرقی/ شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی/جنوبی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متو قع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) اتوار کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم لسبیلہ، قلات، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور جعفر آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔