(ویب ڈیسک)سابق مس یونیورس سشمیتا سین کی ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اب بھی اپنے پرانے بوائے فرینڈ رومان شوال کے ساتھ تعلق میں ہیں۔اب اداکارہ خود اس معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے ’ریا چکر بورتی‘ کی پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں ہے۔’ریا چکر بورتی‘ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنی ڈیٹنگ لائیو کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، میں ایک عرصے سے سنگل ہوں، میں پچھلے دو سال سے اکیلی ہوں، بلکہ 2021 سے ہی میں کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں۔‘
سشمیتا سین اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ ’میری زندگی میں بہت ہی خوب صورت لوگ ہیں جو کہ میرے دوست ہیں، اور وہ سب اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب میں انہیں کال کروں اور کہوں دیکھو تیار ہو جاؤ میں گاڑی نکال رہی ہوں گوا چلتے ہیں۔‘
خبر کے مطابق جب پوڈکاسٹ کی میزبان ’ریا چکر بورتی‘ نے اداکارہ سے دوبارہ اسی متعلق سوال پوچھا کہ کیا وہ کسی میں دلچسپی رکھتی ہیں؟ تو اس سوال کے جواب میں سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت کسی میں بھی دلچسپی نہیں رکھتی، ذاتی زندگی میں بریک لینا بھی بہت اچھا ہوتا ہے میں تو پانچ سال تک ایک ریلیشن میں رہی ہوں اور یہ ایک طویل وقت ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ 1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 48 سالہ سشمیتا سین 29 سالہ رومان شوال نامی ماڈل کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں تاہم دسمبر 2021 میں اداکارہ نے رومان کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف سشمیتا سین اور ان کے سابقہ بوائے فرینڈ کو کئی مواقعوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دوستی کے طور پر ہی تعلق کی شروعات کی تھی اور ہم اب بھی دوست ہی ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: اداکارائیں حرامانی کو شادی پر کیوں نہیں بلاتیں؟اداکارہ نے خود ہی وجہ بھی بتا دی