اچھی طالبہ تھیں، وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشاف

Jul 20, 2024 | 20:47:PM
 اچھی طالبہ تھیں، وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سےمشہور  سپر سٹار کرینہ کپور نےکہا ہے کہ وہ ایک ہونہار طالبہ تھیں اور وکیل بننا چاہتی تھیں۔

 کرینہ کپو بالی ووڈ کی سر فہرست اداکارہ ہیں جس نے مختلف ادوار میں انڈسٹری کو  اپنے بہترین کام کی وجہ سے مقبول فلمیں دی ہے، معروف اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2000 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ‘ریفیوجی‘ سے کیا تھا۔

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اداکارہ اپنی پڑھائی کو لیکر بہت سنجیدہ تھیں، اُنہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں سمر کورس بھی کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین کی جانب سے مجھ پر کبھی بھی کسی مخصوص کیرئیر کے انتخاب کے لیے دباؤ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی کسی نے مجھے اداکاری پر مجبور کیا،کرینہ کپور نے کہا کہ میرے والدین ہمیشہ سے یہی چاہتے تھے کہ میں وہی کروں جو میرا دل چاہتا ہے اور میں اپنی پسند اور شوق کے حساب سے اپنے پیشے کا انتخاب کروں،اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بہترین طالبہ تھی، جب میں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تھا تو وہ میری زندگی کا بہترین وقت تھا، میں نے وہ وقت بہت انجوائے کیا تھا، اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے مجھے خود مختار اور مضبوط بنایا تھا، میرے اندر اعتماد پیدا ہوا تھا، میں چاہتی تھی کہ میں وکیل بنوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ہارورڈ سے واپس بھارت آنے کے بعد میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، میرے اس فیصلے میں بھی میرے والدین خوش اور مطمئن تھے،اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے بعد احساس ہوا کہ میرا اصل جنون اور شوق وکالت نہیں بلکہ اداکاری ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے جھوٹے الزام میں 43 سال قید کاٹنے کے بعد امریکی خاتون  جیل سے رہا