اداکارہ صبا فیصل بیٹی کے ہمراہ عُمرے کیلئے روانہ

Jul 20, 2024 | 22:31:PM
اداکارہ صبا فیصل بیٹی کے ہمراہ عُمرے کیلئے روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو عُمرے کے سفر کی خوشخبری سُنائی، انہوں نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دونوں ماں بیٹی حجاب میں ملبوس ایئرپورٹ پر موجود ہیں، ایک تصویر میں صبا فیصل اور سعدیہ فیصل نے اپنے مداحوں کو اپنا پاکستانی پاسپورٹ بھی دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس ٹائپ2 سے لڑنے والے اداکار فواد خان کا مداحوں کو اہم مشورہ 

صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عزت اور ذلّت صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، میں اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ مبارک سفر پر روانہ ہورہی ہوں، ہماری عبادت قبول ہو۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے صبا فیصل اور اُن کی بیٹی کو عُمرے کے مبارک سفر کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔