بنوں واقعہ پر ایچ آر سی پی نے تصحیحی بیان جاری کر دیا

Jul 20, 2024 | 22:37:PM
بنوں واقعہ پر ایچ آر سی پی نے تصحیحی بیان جاری کر دیا
کیپشن: ایچ آر سی پی، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بنوں واقعہ پر ایچ آر سی پی نے تصحیحی بیان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بنوں واقعے پر ایک غلط بیان جاری کیا تھا، بیان میں ذکر تھا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ، تصحیحی بیان  میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بغیر کنفرمیشن کے جاری کی گئی،اس رپورٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، غلط بیانی پاکستانی میڈیا کے ذمہ دار اور قابلِ ستائش رویے کی وجہ سے منظرِ عام پر آئی اور ہیومن رائٹس کمیشن تصحیح پر مجبور ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹویٹ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سٹاف نے اپنے ذاتی جھکاؤ کی وجہ سے چین آف کمانڈ کی منظوری کے بغیر کی تھی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کو چاہئے  کہ اپنے سٹاف کی تربیت مزید احسن طریقے سے کرے ،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کو یہ بھی چاہئے کہ تمام تحقیقات کے بعد ہی کوئی بیان جاری کرے ،ہیومن رائٹس کمیشن کے بعد صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی الزامات سامنے آئے تھے ،اب اس تصحیح کے بعد ان صحافیوں اور دیگر افراد کو بھی اپنے کئے گئے پروپیگنڈے پر معذرت کرنی چاہئے۔

سوشل میڈیا جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا گڑھ بن چکا ہے ،ایسی صورتحال میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور ایسے دیگر اداروں کو مستقبل میں بھی انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئے،یہ بھی ضروری ہے کہ صحافی اور دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی صرف مستند حقائق کی بنیاد پر ہی اظہار رائے کریں۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کے جھوٹے مقدمے میں 43 سال قید کاٹنے کے بعد خاتون جیل سے رہا