سوشل میڈیا پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی،چینی نوجوان دلہن بیاہنے پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی،چینی نوجوان کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اورکیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونےکے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔پولیس کا کہنا ہےکہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے ۔پولیس کے مطابق چینی شخص3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار، مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کر دیا