ٹھنڈی ہوائیں، بارش، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی سے گرمی کی شدت میں کمی

Jun 20, 2024 | 11:33:AM
ٹھنڈی ہوائیں، بارش، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی سے گرمی کی شدت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید، محمد حماد) ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، بارش، ژالہ باری، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی، شہری بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

شہر لاہور میں وقفے وقفے سے سرمئی بادل سورج کو لپیٹ میں لینے لگے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا احساس کم ہونے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج 50 فیصد بارش کے امکانات ہیں، شہر میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہو گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 74 ریکارڈ کیا گیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا، ڈی ایچ اے میں 82،سی آر پی آفس میں 81، یو ایم ٹی میں آلودگی کی شرح 73، سید مراتب علی روڈ پر 69، ایل اےایس میں آلودگی کی شرح 53 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا سپیل آرہا ہے، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز ہو گیا

جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر قائد کا درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36 سینٹی گریڈ محسوس کی جاری ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا نمی کا تناسب میں 76 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔