عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،100 انڈیکس 78 ہزار 802 پوائنٹس کو چھو گیا

عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا

Jun 20, 2024 | 13:29:PM

(آئمہ خان)عید کے بعد پہلے کاروباری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ قائم کردیا،زبردست تیزی، 100 انڈیکس 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 2 ہزار 95  پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور  کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔

ضرورپڑھیں:وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی:وزیراعظم

دوسری جانب  جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 445 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 27 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

مزیدخبریں