(فہیم صدیقی) گورنر ہاؤس سندھ میں فلیٹس بنیں گے جس کے لئے سندھ سرکار نے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی۔
گورنر ہاؤس سندھ میں 4 مختلف بلاکس میں 48 فلیٹ تعمیر کیے جائیں گے، سندھ حکومت نے بجٹ میں 573 ملین روپے رکھ دیئے، فلیٹس ملٹری سیکریٹری ونگ اور گورنر سیکریٹریٹ کے ملازمین کیلئے بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی
بجٹ دستاویزکے مطابق گورنر ہاؤس کے ملازمین کو 24 گھنٹے الرٹ رہنا ہوتا ہے، دور رہنے والے ملازمین کو اچانک طلب کرنے پر مشکلات ہوتی ہیں، گورنر ہاؤس میں موجودہ فلیٹس خستہ حال ہوچکے ہیں، فلیٹس 19 ویں صدی میں انگریز دور میں تعمیر ہوئے تھے، موجودہ فلیٹس کی مرمت اب ممکن نہیں رہی، فلیٹس کی تعمیر کا پروجیکٹ جون 2025 میں مکمل ہوگا۔
خیال رہے کہ سندھ کے بجٹ میں گورنر ہاؤس کیلئے 101 ملین روپے بھی رکھے گئے ہیں۔