(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں 26سال بعد گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،تفتیشی افسر انسپکٹر اشرف نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم اللہ دتہ کو عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں ملزم اللہ دتہ سے تفتیش مکمل ہو گئی ہے،مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ،تفتیشی نے کہا کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا،سعودی عرب سے 26 سال بعد واپس آیا تو پکڑا گیا،عدالت نے ملزم اللہ دتہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
یاد رہے کہ ملزم اللہ دتہ اور دیگر نے تھانہ مغلپورہ کی حوالات میں 2افراد کو قتل کیاتھا،ملزم اللہ دتہ سمیت دیگر کیخلاف 1998 میں تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہوا ،ملزم کے 3شریک ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل اور کوئی اور چال! پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی