یہ بجٹ ڈڈو بجٹ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں،عمر ایوب

Jun 20, 2024 | 18:35:PM
یہ بجٹ ڈڈو بجٹ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں،عمر ایوب
کیپشن: عمر ایوب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ یہ بجٹ ڈڈو بجٹ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں،یہ بجٹ اکنامک ٹیررازم ہے پاکستان کی عوام کے خلاف،یہ بجٹ اکنامک ٹیررازم ہے پاکستان کے مستقبل کے خلاف۔

سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم مذمت نہیں کر سکتے تھے،ہمارے اوپر مقدمے درج کئے گئے،کیمپیئن ہمیں کرنے نہیں دی گئی،یہاں وہ بھی ساتھی ہیں جنہوں نے اپنے فارم جا کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے،ہمیں انتخابی نشان نہیں دیا گیا،کسی کو بینگن ملا، کسی کو میز ملا۔

عمر ایوب کاکہناتھا کہ ووٹ کو عزت دو سے کہانی شروع ہوئی اور کہانی پہنچی بوٹ کو عزت دو،یہ بجٹ ڈڈو بجٹ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں،یہ بجٹ اکنامک ٹیررازم ہے پاکستان کی عوام کے خلاف،یہ بجٹ اکنامک ٹیررازم ہے پاکستان کے مستقبل کے خلاف،بارہا بار یہ آئے ہیں اور جب گئے ہیں تو پیچھے کھنڈرات چھوڑ کر گئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ لوڈ شیڈنگ ہمیں ورثے میں ملی،ہمیں ورثے میں منفی نتائج ملے،کووڈ آیا دنیا بند تھی،پاکستان ترقی کرتا گیا، ایک ایک انچ اس کنویں سے بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نکالا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایوان میں بجٹ بھی پیش کئے ،فنانس کمیٹی کو ہیڈ کیا،جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے بھیجا ہے ان کا بھی شکر گزار ہوں،کووڈ میں بانی پی ٹی آئی نے لاک ڈاؤن نہیں دیا،پاکستان ترقی کرتا گیا،ان کاکہناتھا کہ جس وقت پاکستان کیخلاف سازش ہوئی اکنامک ہٹ مین نے سازش کی،اس وقت پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی،آئی ایم ایف نے ان کو واضح بتایا کہ آپ دوسرے سٹیک ہولڈرز سے بات کریں،دوسرے سٹیک ہولڈرز یہاں بیٹھے ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ انہوں نے خود اپنے لئے کھڈا کھودا، قبر میں لیٹے اور اپنے اوپر مٹی ڈال دی اور کہتے ہیں ہمیں بچاؤ،لوگ ان کے پیچھے ہیں ہی نہیں،یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہاں پر ایک خود ساختہ ارسطوبھی ہے،وہ بولا ہے کہ پانچ سال کیلئے بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہوگا، میں اس کی مذمت کرتا ہوں ، یہ شخص ہے کون،یہ کوئی بنانا ریپبلک ہے؟یہ حکومت اپنے آپ کو سمجھتی کیا ہے؟یہ لوگ کھوکھلے ڈھول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیل یا کوئی چال؟پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی