خوبرواداکارہ نیلم منیر شادی کیلئے راضی ہو گئیں

Jun 20, 2024 | 21:08:PM

(ویب ڈیسک)فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو شادی کیلئے راضی کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی،اس دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے، اپنے چہرے کے منفرد تل، عید، شادی اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی وقت بھی شادی کر لوں گی، میں نے کچھ خاص سوچا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی شادی میں تاخیر کا میرا کوئی خاص ارادہ ہے۔

نیلم منیر نے مداح کے سوال پر مستقبل میں ہونے والے اپنے ہمسفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس ایک اچھا، شریف، نماز پڑھنے والا اور دین دار شخص چاہئے، خوبصورتی بعد میں آتی ہے، مجھے خوبصورتی سے اتنی غرض نہیں ہے۔

شو کے دوران میزبان نے نیلم کی والدہ سے بھی بات چیت کی،نیلم منیر کی والدہ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹیوں پر کبھی شادی کیلئے دباؤ نہیں ڈالا ہے۔بڑی دو بیٹیوں کی شادی چھوٹی عمر میں کر دی تھی اور اب نیلم کو شادی کیلئے راضی کر لیا ہے مگر کبھی شادی کیلئے  نیلم پر زور نہیں دیا ہے، نیلم کیلئے ایک اچھے آدمی کی تلاش میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

مزیدخبریں