غیر ملکی توانائی ماہرین کے گروپ کی  شہباز شریف سے ملاقات 

توانائی ماہرین گروپ کی قیادت جارجیا کے سابق صدر نیکا گلاوری نے کی

Jun 20, 2024 | 21:09:PM
غیر ملکی توانائی ماہرین کے گروپ کی  شہباز شریف سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے جارجیا کے سابق وزیر اعظم نیکا گلائوری (Nika Gilauri) کی سر براہی میں توانائی شعبے کے غیر ملکی ماہرین کے وفد کی ملاقات ۔

ملاقات میں پاکستان میں پاور سیکٹر اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت  کی گئی ، وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ملاقات میں کہنا تھا کہ گردشی قرضہ ، لائین لاسز اور بجلی چوری اس وقت پاکستان کے توانائی کے شعبے کے بڑے مسائل ہیں ،توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کی معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،حکومت ایسی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے جس سے گردشی قرضوں میں کمی ہو اور بجلی کے بلوں کی وصولی کا طریقہ کار بہتر کیا جا سکے ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ حکومتی ترجیح ہے ۔ 

وزیراعظم  شہباز شریف کا توانائی ماہرین سے کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے جارجیا کے کامیاب تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، حکومت مہنگی بجلی پیدا کرنے والے ذرائع کی حوصلہ شکنی کرے گی اور متبادل توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے کی ترویج کی خواہاں ہے ، توانائی کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا ،بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی کے حوالے سے اصلاحات لائی جا رہی ہے  ،وزیراعظم کا وفاقی وزراء کو وفد کے ساتھ ملک میں  توانائی کے سیکٹر کی بنیادی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کرنے اور ان اصلاحات کے حوالے سے فی الفور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟