یونس خان کا بابر کی جگہ فخر زمان کو کپتان بنانے کا مشورہ

Jun 20, 2024 | 22:36:PM
یونس خان کا بابر کی جگہ فخر زمان کو کپتان بنانے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءمیں ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ شائقین کی طرف سے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے  ، ایسے میں سابق کرکٹر یونس خان نے بھی ان شائقین کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے بطور کپتان بابر اعظم کا متبادل بھی بتا دیا ہے۔ 
یونس خان کا کہنا تھا کہ”ہم فخر زمان کو کپتان کیوں نہیں بنا سکتے؟ کیا وہ بہترین کھلاڑی نہیں ہے؟ کیا اس نے گزشتہ ون 50اوور ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا؟ فخر زمان نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ قیادت کا کیوں اہل نہیں؟“
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ”بھارت میں ہونے والے شیڈول ورلڈ کپ 2023ءمیں بھی فخرزمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین اننگز کھیل کر پاکستان کو اگلے راﺅنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی، وہ چار پانچ نمبر پر آ کر کھیل رہے ہیں تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں؟“

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی پرواز 160 حجاج کو لے کرکراچی پہنچ گئی